وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازع بہت شدید ہوسکتا ہے کیوں کہ ایران معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیاں ختم کرکے اپنے مقصد سے نزدیک ہوجائے گا اور اس کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا ہفتوں کا کھیل ہوگا۔ ایران تیزی سے ایٹمی قوت بننے کے قریب بڑھ رہا ہے اور اس کے بہت نزدیک تر ہوگیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے پیش رو صدر اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کا معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کردیا تھا اور دباؤ بڑھانے کے لیے ایران پر 2018 میں سخت ترین پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ تاہم صدر بائیڈن نے برسر اقتدار آنے کے بعد سابقہ معاہدے کی پابندی کی شرط پر ایران سے دوبارہ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے دو روز قبل ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے واضح کردیا تھا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت 2015 کی صورت حال جیسی نہیں ہوگی اور اب صرف دست خط کردینے سے پرانی شرائط بحال نہیں ہوں گی
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]