اسلام آباد: (آواز نیوز) وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری کر دیئے۔وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے، قزاقستان کی وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جبکہ تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول ذادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی رسلان مرزائیوف پاکستان آئیں گے جبکہ ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔اس کے علاوہ ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]