بغداد: (ویب ڈیسک ) عراق نے ایران کیخلاف اپنی فضائی حدود کے استعمال کو ناقابل قبول قرارد دیدیا ۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بغداد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ وہ ایسی جنگ کے خلاف ہیں جس سے خطے میں تباہی اور بد امنی آئے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی دوٹوک انداز میں کہا کہ یران کے خلاف عراق کی فضائی حدود کا استعمال بھی عراق کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیل کے متوقع حملے سے پہلے علاقے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں، وہ ریاض، اور دوحہ وغیرہ سے ہوتے ہوئے اتوار کے روز بغداد پہنچے تھے۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا جنگ کا تسلسل اور اب اس کا ایران کی طرف بڑھانا اور وہ بھی عراقی فضائی حدود کے استعمال کے ساتھ یہ قطعاً قبول نہیں ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امن چاہتا ہے مگر جنگ مسلط کر دی گئی تو ایران جنگ کے لیے پوری طرح تیار ملے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم جنگ سے ہر گز خوف زدہ نہیں ہیں ، البتہ ہم امن چاہتے ہیں اور غزہ و لبنان کے لیے منصفانہ بنیادوں پر امن کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]