پاکستان کی 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست

ملتان: (آواز نیوز) مسلسل 6 ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے جیت کا مزہ چکھ لیا، ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔چوتھا روزملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، برائیڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے، کپتان بین سٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی جس کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں