معروف برطانوی گلوکار لیام پین ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک

بیونس آئرس: (ویب ڈیسک) معروف برطانوی گلوکار لیام پین بیونس آئرس میں ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ون دائریکشن کے گروپ کے سابق رکن 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن میں موجود تھے جہاں ان کی لاش ہوٹل کے باہر ملی۔پولیس کے مطابق لیام پین بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوئے ہیں، وہ ایک ہفتہ قبل سابق بینڈ میٹ نیل بورن کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ہوٹل میں مقیم تھے۔گلوکار کے انتقال کی خبر سن کر مداح بڑی تعداد میں ہوٹل کے گرد جمع ہو گئے اور لیام پین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔لیام پین نے 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بوائے بینڈ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی جو دنیا کے سب سے بڑے پاپ گروپوں میں سے ایک بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں