امریکہ کو مشرق وسطی خصوصا غزہ میں امداد کی تقسیم پر خاص توجہ دینا چائیے، کانگریس میں ٹام سوازی کا امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی تقریب سے خطاب


نیویارک( آواز آن لائن) کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ امریکہ کو مشرق وسطی خصوصا غزہ میں امداد کی تقسیم پر خاص توجہ دینا چائیے۔ وہ امریکن پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ( APAG) کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد کانگریس مین کی حمایت اور کمیونٹی کو 5 نومبر کے صدارتی الیکشن میں ووٹ کے لئے باہر نکلنے ( Get Out The Vote)کی ترغیب دینا تھا۔تنظیم کے صدر علی رشید نے ایگزیکٹو ممبران نوید چوہدری، امین غنی، چوہدری پرویز ریاض اور ٹیم کے دیگر اراکین کی مدد سے تقریب کااہتمام کیا۔ اس اہم تقریب میں اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن اور سٹیٹ سینیٹر جان لُو بھی شریک ہوئے۔ امریکن پاکستانی ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم اپنا کے ممبر ڈاکٹر بابر راؤ بھی موجود تھے۔علی رشید نے اس موقع پر معزز مہمان ٹام سوازی کو خوش آمدید کہتے ہوئے شرکاء سے ان کا تعارف کروایا۔ علی رشید نے اے پیگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تنظیم امریکی سیاست میں کمیونٹی خصوصا نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹام سوازی امریکی پاکستانی کمیونٹی کے بہترین دوست ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور کمیونٹی کے لئے آواز بلند کی ہے۔ وہ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے سب سے آگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صدارتی الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری کمیونٹی کو گھر بیٹھے نہیں رہنا چاہئے بلکہ ووٹ کی طاقت سے اپنی موجودگی اور اہمیت کا احساس دلانا چاہئے۔انہوں نے ہماری تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کمیونٹی کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور وہ ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹام سوازی حال ہی میں کانگریس میں پاکستانی کاکس کے کوچئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔پاکستانی امریکن ایڈووکیسی گروپ کے بارے میں ان کا کہنا تھا گروپ پانچ سال قبل قائم ہوئی اور مختصر عرصے میں سیاسی سماجی اور انسانی خدمت کے کئی خدمات انجام دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام میں متحرک کرنے اور نوجوانوں کو مین سٹریم کا حصہ بنانے کے لئے ہم نے کافی کام کیا ہے۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہے ایسے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے جو ہماری سپورٹ کرتے ہیں۔ہمارے پروگراموں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی بہت زیادہ شمولیت ہوتی ہے کیونکہ اے پیگ یوتھ کی سربلندی پر یقین رکھتی ہے۔آج یہاں بھی نوجوانوں کی اکثریت ہے۔علی رشید نے اس موقع پر اپنی ٹیم کا تعارف بھی کرایا۔انہوں نے کہا کہ ٹام سوازی انسانی حقوق اور تمام کمیونٹیز کے ساتھ یکساں سلوک کی حمایت کرتے ہیں۔وہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ انہوں نے کہا جمہوریت میں ہر ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے اسلئے آپ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھئیے اور الیکشن والے دن گھر سے ضرور نکلیں۔کانگریس مین ٹام سوازی نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گروپ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ میں پاکستان اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر سے بات چیت کی ہے۔ پاکستانی امریکن کاکس کے چئیرمین کی حیثیت سے وہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے لئے کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہا وہ پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے وہ باخبر رہنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں۔جو اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔ کانگریس مین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے درمیان مثبت چیزیں ہوئی ہیں تو منفی بھی ہوئی ہیں۔ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کس طرح ہم مل جل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔کانگریس مین کا کہنا تھا کہ امریکی پاکستانی اپنے آبائی وطن کے بارے میں کافی فکرمند رہتے ہیں وہ وہاں اقتصادی ترقی چائتے ہیں۔غزہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری ضرورت ہے اور ہمیں اس بارے میں کافی تشویش ہے۔امریکہ کو مشرق وسطی خصوصا غزہ میں امداد کی تقسیم پر خاص توجہ دینا چائیے۔صدارتی الیکشن کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کانگریس میں ڈیموکریٹ اور سینیٹ میں رییپبلیکنز اکثریت حاصل کرلیں گے جبکہ وائیٹ ہاؤس کے لئے کملا ہیرس اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے دونوں کے صدر بننے کے یکساں امکانات ہیں۔ اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن نے کہا کہ نومبر الیکشن میں نیویارک سمیت امریکہ بھر میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ان کا کہنا تھا وہ ٹام سوازی کو طویل عرصہ سے جانتے ہیں وہ مسائل حل کرنے والے ہیں اور اس عہدے کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔وہ عام لوگوں کی آواز ہیں اور ان کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ سٹیٹ سینیٹر جان لو نے کہا کہ قبل از ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ آپ لوگوں کو الیکشن کے دن کا انتظار نہیں کرنا چائیے آپ خودبھی اور دوستوں اور اہل خانہ کو بھی زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے لئے قائل کریں۔جان لُو کا کہنا تھا وہ سمجھتے ہیں 5 نومبر کو ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ کافی زیادہ رہے گا۔ تقریب سے ڈاکٹر بابر راؤ نے بھی خطاب کیا۔علی رشید نے پروگراک کے انعقاد میں چوہدری پرویز، امین غنی ، نوید چوہدری اور دیگر کی خاص طور سے تعریف کی۔ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں