شہرت کے بعد کیا قیمت چکانی پڑی؟اداکارہ نعیمہ بٹ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے شہرت حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں ادا کی جانے والی قیمت سے متعلق حیران کن بات کہہ دی۔اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں احساس ہو رہا ہے کہ اس کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے، نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے فینز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن ان میں سے کئی مداح عجیب و غریب رویہ اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر  رباب  کے کردار کے حوالے سے مرد مداحوں کا پاگل پن واضح ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے فینز انہیں عجیب و غریب پیغامات بھیج رہے ہیں، جس سے شہرت کی منفی پہلوؤں کا احساس ہو رہا ہے، اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ امریکا میں 10 سال تک تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں اور اداکاری کا شوق انہیں سکالرشپ پر امریکا لے گیا تھا، جہاں انہوں نے تھیٹر اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے خود بھی ابتدا میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کی لیکن اداکاری کی محبت انہیں اس راہ پر لے آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں