کوئٹہ: (آواز نیوز) سرکاری سکول کا کلرک طلبہ کی امتحانی داخلہ فیس کے مد میں جمع لاکھوں روپے آن لائن جوا میں ہار گیا۔پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کے نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کے امتحانی فیس کی مد میں 25 لاکھ روپے کلرک کے پاس پڑے تھے۔وزیر خان کے مطابق امتحانی فیس جمع کرانے کا بتانے پر کلرک نے آن لائن جوامیں رقم ہارنے کا انکشاف کیا، بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔پرنسپل نے کہا کہ بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]