38 کتے رکھنے والے شخص نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اٹاوہ: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والے لوگ بستے ہیں جو نہ صرف خود جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والا ایسا ہی ایک شخص مچل روڈی ہے جسے کتوں سے بے پناہ محبت ہے اور اس نے مختلف نسل کے 38 کتے پال رکھے ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مچل روڈی نے ایک ساتھ 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کر کے ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ریکارڈ توڑنے کے لئے مچل روڈی کو کتوں کے ساتھ ایک کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا جس میں وہ کامیاب ہوا۔مچل روڈی نے یہ تمام کتے ریسکیو کئے ہیں جنہیں کاٹ کر گوشت فروخت کیا جانا تھا اور انہیں ایک شیلٹر نے گود لینے کیلئے رکھا تھا۔مچل روڈی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ یہ وہ کتے ہیں جنہیں KK9R سمیت کوریا کی ایجنسیوں نے بھی ریسکیو کیا ہے، یہ جانور اچھے گھر کے مستحق ہیں، انہیں محبت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ کتوں کو ٹہلانے کا یہ خیال ایک مہم سے متاثر ہو کر آیا تھا جس کا مقصد تھا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کتوں کو گود لیا جا سکے، گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رواں سال جنوری میں جنوبی کوریا میں کتوں کے گوشت پر پابندی کا بل پاس کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں