واشنگٹن: (آواز نیوز) امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک اور کاملا نے فلاڈیلفیا میں انتخابی ریلیاں نکالیں۔امریکہ کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ایک ریلی کی قیادت کی ہے، اس ریلی کے آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ان کے مخالفین پر شدید تنقید کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے آغاز میں کہا کہ کملا ہیرس کی پالیسی نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا، انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور ملک کی نائب صدر کاملا ہیرس کو کم آئی کیو رکھنے والی شخصیت قرار دیا۔ٹرمپ نےغیر ملکی افراد کے امریکی شہریوں پر حملوں کو روکنے کیلئے سزائے موت کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پانچ نومبر کو صدارتی الیکشن میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو مجرموں کی امریکہ میں در اندازی بند کر دیں گے۔دوسری جانب امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس ریاست فلاڈیلفیا میں پورٹو ریکو میں ریلی کی صدارت کی، ان کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے لیے راغب کرنا تھا۔کملا ہیرس نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں ہونے والی ریلی تقسیم اور توہین آمیز پیغامات کی عکاس تھی۔واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے، اس دوران سامنے آنے والے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں امیدوار شدید مقابلے والی ریاستوں میں ایک دوسرے کے بالکل قریب ہیں، ان ریاستوں میں کامیابی اگلے صدر کے انتخاب میں اہم ہو گی۔امریکہ میں لگ بھگ تین کروڑ 80 لاکھ افراد قبل از وقت ووٹ اور میل ووٹ کا استعمال کر چکے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]