دستاویزی فلم نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں ڈپٹی میجارٹی لیڈر فل راموس، اسمبل مین بروک کرسٹی اے پی پیک کے دورہ پاکستان سے متعلق ہےامریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید مہمان خصوصی ہونگے، سکریننگ میں داخلہ فری ہے، کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی استدعا
نیویارک( آواز نیوز)نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں ڈپٹی اکثریتی لیڈر اور امریکی پاکستانی کمیونٹی کے قابل اعتماد دوست فل راموس نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 30 اکتوبر کو شام 6 بجے “سسٹرز سٹیٹس، پاکستان اور نیویارک “کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ دستاویزی فلم فل راموس اور ان کی ٹیم کے چند ماہ قبل دورہ پاکستان سے متعلق ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ مہمان خصوصی ہونگے۔اسمبلی مین فل راموس نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ اور اسمبلی مین بروک کرسٹی کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔نیویارک اور پاکستان کے دو صوبوں کے درمیان اس اشتراک عمل سے نیویارک کے عوام اور پاکستانی شہریوں کے لیے دیرپا ثمرات کا باعث بنیں گے۔ ڈاکٹر اعجاز احمد کی سربراہی میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی نے فل راموس کے ہمراہ مل کر پاکستانی نرسوں کو ویزوں کے اجراء کا عمل تیز کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں جس کے نتائج سامنا آنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈپٹی سپیکر فل راموس اور ڈاکٹر اعجاز نے کمیونٹی کو دعوت دی ہے کہ پریمئیر شو میں بھرپور شرکت کریں جو بدھ 30 اکتوبر کو بولٹن سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس ، بے شور لانگ آئیلنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے ہفتہ کی شام اپنا نیویارک کے گالا ڈنر کے موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد کی دعوت پر خطاب کے دوران “ سسٹرسٹیٹس”کی سکریننگ کے بارے میں کمیونٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔نمائش کے بعد فل راموس، اسمبلی مین بروک کرسٹی اور اعجاز احمد خصوصی نشست کے دوران اس تاریخ ساز اقدام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ڈاکٹر اعجاز احمد، پرویز اقبال، اسد چوہدری، ناہید بھٹی اور طارق خان نے پاکستانی کمیونٹی سے پریمئیر شو میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی ہے۔
ٹرمپ کا صدر بن کر مجرم گروہوں اور منشیات مافیاز کے اثاثے ضبط کرنے کا اعلان
ٹرمپ امریکی عوام کو خوفزدہ کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں: کملا ہیرس
امریکی صدارتی انتخابات: قبل ازوقت ووٹنگ جاری، سوئنگ ریاستوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے
دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر پر کون کون سی پابندیاں عائد؟
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک