کراچی :(آواز نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 8 کھلاڑی کا دوسرا گروپ میلبرن روانہ ہوگیا۔ کراچی سے دبئی کے راستے میلبرن روانہ ہونے والوں میں پاکستان وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، کامران غلام، عبداللہ شفیق، عامر جمال، حسیب اللہ اورعرفات منہاس شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سمیت منیجمنٹ کے 5 ارکان بھی میلبرن روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پہلے مرحلہ میں پاکستان سکواڈ کے 7 کھلاڑی پہلے ہی میلبرن پہنچ چکے ہیں۔ان میں سابق کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین، عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]