میلبرن: (آواز نیوز) پاکستانی شاہینوں نے کینگرو پر جھپٹنے کی تیاریاں تیز کردیں۔قومی ٹیم نے میلبرن کے ایم سی جی گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن میں بیٹرز عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی نے حصہ لیا جبکہ باؤلرز نے آج آرام کو ترجیح دی۔واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کل میلبرن میں کھیلے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔قبل ازیں قومی کپتان محمد رضوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے، پاکستان کوکس طرح سے جتوا سکتے ہیں اس پر فوکس کریں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]