امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور کملا کے ایک دوسرے پر تنقیدی وار

واشنگٹن: (آواز نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ایک دوسرے پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا میں ریلی میں شرکت کی جہاں شرکا ء نے پرجوش نعروں سے ٹرمپ کو خوش آمدید کہا۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اور کملا ہیرس کی معاشی پالیسیاں ناکام رہیں، اقتدار میں آ کر مہنگائی کا خاتمہ اور امریکا کو عظیم ملک بناؤں گا، مجرموں کا ملک میں داخلہ بند کر دیاجائےگا۔دوسری جانب کملاہیرس نے اٹلانٹا میں “ایک صدر اور ووٹ صرف آزادی کیلئے ” کا نعرہ لگایا اور کہا کہ ٹرمپ کی سیاسی کہانی ختم ہوگئی ، عوام ووٹر ڈونلڈ ٹرمپ کو رد کردیں ، میں ہر روز اٹھ کر امریکی عوام کے حقوق کیلئے لڑوں گی،ہمیں ڈاکٹروں اور انجینئرز کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں