تہران: (آواز نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فورسز کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے تہران میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف اقدامات پر اسرائیل اور امریکا کو سخت جواب ملے گا، اسرائیل کو اس کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران 5 نومبر کو اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ادھر امریکا نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر ایک حملے میں 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے، پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا تھا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]