غزہ :جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید84فلسطینی شہیدعرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں 2 رہائشی عمارتوں پر وحشیانہ بمباری کردی،حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 170 سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ اور زخمی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ مسلسل بمباری کے دوران علاقے میں سول ڈیفنس کا عملہ، طبی خدمات یا دیگر امدادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ، اسرائیلی افواج کے وسطی غزہ اور دیگر علاقوں میں گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے، حملوں سےنصیرات میں 9،الصفاوی میں 3 اور بیت لاہیا میں 8 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔دوسری جانب عر ب میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ شمالی غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور ہسپتال بند ہیں، صیہونی فوج کی نسل کشی سے43ہزار 314 فلسطینی شہید،1لاکھ2ہزار 19 افراد زخمی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]