نواز شریف جمعہ کی شام لانگ آئیلنڈ کے علاقے ویلی سٹریم کیوں گئے تھے؟ چھوٹےصاحبزادے حسن نواز کی سسرال نے دعوت کی تھی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جمعہ کی شب ویلی سٹریم( لانگ آئیلنڈ) میں اپنے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کی سسرال گئے ۔ حسن نواز کی دوسری شادی ان کی خالہ(کلثوم نواز مرحومہ کی بہن) کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔ میاں نواز شریف نے مین ہٹن کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں مسلم لیگ کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ جس کے فورا بعد وہ حسن نواز کی سسرال کے لئے روانہ ہوگئے۔ ویلی سٹریم میں مقیم حسن نواز کی سسرال والے سونے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف امریکہ کا ذاتی دورہ مکمل کرکے انگلینڈ واپس جاچکے ہیں۔نواز شریف علاج کی غرض سے امریکہ آئے تھے انکے ہمراہ ان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی تھے۔ نواز شریف نے واشنگٹن میں لگ بھگ ایک ہفتہ گزارا جس کے بعد وہ نیویارک آئے تھے۔ نیویارک آنے کا بنیادی مقصد جسن نواز کی سسرال میں اپنے اعزاز میں دعوت میں شرکت کرنا تھا۔ حسن نواز کی دوسری شادی ان کی خالہ کی بیٹی سے ہوئی تھی۔ان کی خالہ ویلی سٹریم میں مقیم ہیں۔نواز شریف اب انگلینڈ میں ہیں جہاں ان کے قیام کی مدت کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جارہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں