نیویارک( آواز نیوز) ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکہ کی انتہائی دائیں بازو کی تنظیم “دی پراؤڈ بوائز” مختلف امریکی ریاستوں میں دوبارہ سے منظم ہورہی ہے اور 6 جنوری 2021 کی طرح بڑے پیمانے پر گڑ بڑ کا سنگین خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مذکورہ گروپ 6 جنوری کو کیپٹل فسادات( Capitol Riot)میں ملوث تھا۔وال سٹریٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق” دی پراؤڈ بوائز” نے ٹرمپ مخالف نتائج کی صورت میں مختلف شہروں میں ہنگاموں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔گروپ نے ابھی سے ممکنہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔اور جوابی ردعمل کی بھی تیاری کرلی ہے۔گروپ ڈونالڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کررہا ہے اس نے دھمکی دی ہے کہ انتخابی نتائج حق میں نہ ہوئے تو سخت اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔وال سٹریٹ جرنل نے ٹیلیگرام، واٹس ایپ، میسجنگ ایپ، ٹرمپ کے سوشل اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں بتایا ہے کہ گروپ مختلف شہروں میں ہنگاموں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج امریکہ میں ندامنی کا باعث بن سکتے ہیں۔