لاہور میں سموگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، آلودہ شہروں میں پہلا نمبر

لاہور: (آواز نیوز) لاہور میں سموگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔سموگ کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا، مجموعی اے کیو آئی 1101 تک پہنچ گیا، گلبرگ میں اے کیو آئی 2816، بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 2726 ریکارڈ کیا گیا، سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے بارش کی نوید سنا دی گئی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش کے باعث فضائی آلودگی میں کمی ہوسکتی ہے، سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیا گیا، گرین لاک ڈاؤن لگانے سے سموگ کو مانیٹر کیا جائے گا۔موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن لاہور کے 5 علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں