صیہونی فورسز کی بیروت میں شدید بمباری، 24 گھنٹوں میں 78 لبنانی شہید

بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کی ہے کہ لبنانی دارالحکومت بیروت پر حزب اللّٰہ کے 30 سے زائد اہداف کو تباہ کردیا، صہیونی فورسز نے اب تک کئی رہائشی عمارتیں تباہ کردیں ہیں۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں حزب اللّٰہ کے اہم اہداف کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے حزب اللّٰہ کے مبینہ ہتھیاروں کے گودام اور دفاتر تباہ کردیے۔واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 3ہزار365 شہری شہید ، 14ہزار 344 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں