بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ان دنوں ہدایت کار وکرم بھٹ کی نئی ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران چند غنڈے سیٹ پر پہنچ گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے سنی لیون کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران کچھ غنڈے وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ہدایت کار وکرم بھٹ سے 14 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، غنڈوں کو سیٹ پر دیکھ کر سنی لیوں خوفزدہ ہوگئیں تاہم وکرم بھٹ نے فوراً اداکارہ کو گاڑی میں بھیج دیا۔غنڈوں کی جانب سے اچانک پیسوں کے مطالبے پر وکرم بھٹ نے نہ صرف ویب سیریز کی شوٹنگ روک دی بلکہ دوسری جگہ پر شوٹنگ کے لیے اجازت بھی طلب کرلی۔ دوسری جانب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیٹ پر پیسے مانگنے والے افراد بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہدایت کار عباس علی مغل کے آدمی تھے جنہوں نے وکرم بھٹ سے اپنے پراجیکٹ کے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔
