ہوبارٹ: (آواز نیوز) پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 19ویں اوور میں پوری ٹیم 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر چلتے بنے۔دوسرے ٹی 20 میں ففٹی سکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر چلتے بنے، عرفان خان نیازی کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ عباس آفریدی محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی 116 رنز پر یکے بعد دیگر 8 ویں اور نویں وکٹ گری، شاہین آفریدی 16 جبکہ جہانداد خان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ سفیان مقیم 1 رن بنا کر جانسن کا شکار بنے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے3، سپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2،2 جبکہ ناتھن ایلس اور بارٹلیٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔شاہینوں کو آج کینگروز سے وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی 20 میں آرام دیا گیا ہے اور انہیں کوئی انجری نہیں ہے، رضوان کی جگہ آج کے میچ میں سلمان علی آغا کپتانی کر رہے ہیں تاہم حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کا ڈیبیو ہوا ہے۔پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔آسٹریلیا کا سکواڈ جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلس (کپتان)، گلین میکسویل، ٹیم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]