پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (آواز نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں