ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ طلبا نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی کو اُڑا دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک کالج میں خطرناک واقعہ پیش آیا جب طالب علموں کے ایک گروپ نے اپنی خاتون ٹیچر کی کرسی پر بم نصب کرکے دھماکا کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حرکت بارہویں جماعت کے طالب علموں نے کی جنہوں نے سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے پٹاخے نما آلے سے دھماکا کیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ٹیچر کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کیے جانے کے بعد طالب علموں نے دھماکا خیز ڈیوائس بنانے کے لیے یوٹیوب کا استعمال کیا، طریقہ سیکھنے کے بعد انہوں نے کرسی پر مواد نصب کیا جسے ریموٹ کے ذریعے اڑایا۔تاہم خوش قسمتی سے ٹیچر اس دھماکے میں محفوظ رہیں لیکن طلبا کی جانب سے اس قسم کی حرکت کے بعد کئی سوالوں نے جنم لے لیا، اس واقعے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال اور سکولوں میں اساتذہ کی حفاظت کے بارے میں خدشات کو بھی جنم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 13 طلبہ کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں