اسرائیل کے لبنان میں حملے، دو ماہ میں 200 سے زائد بچے شہید

جنیوا: (ویب ڈیسک) یونیسف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لبنان میں میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے اعلان کیا کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023ء کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔غزہ میں جنگ 7 اکتوبر 2023ء کو جنوبی اسرائیل پر حماس کی طرف سے شروع کئے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہوئی، حماس کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں کم از کم 43,922 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں