لاہور: (آواز نیوز) پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے بھی بند ہے، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں، لاہور رنگ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر میٹروبس سروس کو مسافروں کیلئے محدود کر دیا گیا۔منیجر آپریشنز عزیر شاہ کا کہنا ہے میٹروبس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے، آج میٹروبس سروس محدود ہی چلے گی، میٹروبس سروس کو محدود احتجاج کی کال کے باعث راستوں کی بندش کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]