ایپولیا: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے غزہ اور لبنان میں فائر بندی کیلئے عالمی برادری سے حرکت میں آنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متعدد شراکتوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے (G7) ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری اپنی ذمے داری قبول کرے اور فوری جنگ بندی، بنا پابندیوں کے امداد کی وصولی اور دو ریاستی حل کے ذریعے آزاد فلسطینی ریاست پر کام کرنے کے لئے وہ حرکت میں آئے۔سعودی وزیر خارجہ نے لبنان میں جارحیت کم کرنے اور اس کی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوڈان میں بحران کے مستقل حل تک پہنچنے اور وہاں انسانی مصائب کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]