پی ایس ایل 6 کے ترانے سے موسیقی کی جیت ہوئی، میشا شفیع

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جارہی ہیں. سیریز کا ترانہ ’گرو میرا‘ پر گرما گرم بحث جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک جانب جہاں تنقید کا طوفان ہے تو ہیں اس کے حق میں بھی آوازیں سامنے آرہی ہیں۔ بہت سے لوگ علی ظفر کے ماضی کے گیت کو ہی یاد کرکے بہترین کہنے لگے۔ جہاں تنقید کا یہ سلسلہ جارہی ہے وہیں میشا شفیع اس کی حمایت کے لیے میدان میں آگئی ہیں۔میشا شفیع نے انسٹا گرام پر پی ایس ایل کے ترانے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا یہاں جاری نوآبادیاتی اور غلامانہ دور کے احساسِ کمتری کے تحت یہ ایک ایسا سخت نظام بن چکا ہے کہ یہاں صرف بعض پسندیدہ لوگوں کو ہی بار بار موقع دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں