عالمی اردو کانفرنس میں بشریٰ انصاری کیساتھ بیٹھنا اعزاز کی بات ہے: عمران اشرف

کراچی: (آواز نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے اور آخری روز معروف فنکارہ بشری انصاری کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔کانفرنس کی میزبانی نامور اداکار عمران اشرف نے کی، اس نشست میں بشری انصاری کی زندگی اور فنی سفر پر بات چیت کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔حاضرین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے اور سننے کے لیے آرٹس کونسل میں موجود تھی، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بشری انصاری کو کروڑوں دلوں کی دھڑکن قرار دیتے ہوئے ان کی فنکارانہ مہارت کا اعتراف کیا، میوزک ڈائریکٹر اظہر حسین کے لیے بھی حاضرین سے تالیاں بجوائی گئیں۔اس موقع پر عمران اشرف نے کہا کہ بشری انصاری کے ساتھ بیٹھنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ احمد شاہ کے حکم پر وہ یہاں آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں