نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں آفس کے کام سے بچنے کے لئے ملازم نے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ کر الگ کر دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ میور تارا پارا اپنے رشتے داروں کی ڈائمنڈ کمپنی میں کمپیوٹر آپریٹر کی نوکری کرتا ہے اور کام سے بچنے کے بہانے اپنے ہاتھ کی انگلیاں کاٹیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے اس نے پولیس کو سڑک کنارے بے ہوش ہونے کے بعد انگلیاں غائب ہونے کے بارے میں کہانی سنائی جبکہ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ کام اس نے خود کیا ہے، میور تارا پارا نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ وہ کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اپنے رشتے داروں کو منع کر سکے۔اس سے قبل اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ 8 دسمبر کو موٹر سائیکل پر ایک دوست کے گھر جا رہا تھا، راستے میں اسے چکر آئے اور وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔میور تارا پارا نے پولیس کو بتایا تھا کہ جب اسے 10 منٹ کے بعد ہوش آیا تو اس کے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں غائب تھیں، پولیس کو اُس وقت لگا کہ کوئی کالے جادو کیلئے انگلیاں کاٹ کر لے گیا ہوگا، پولیس نے مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کو کرائم برانچ منتقل کیا جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد میور تارا پارا کو ملوث قرار پایا۔پولیس کو اس کے بیگ سے تین انگلیاں برآمد ہوئی جبکہ چوتھی کا پتا لگایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]