لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے میرا کوئی تعلق نہیں۔عائشہ آفریدی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے آفریدی کی نسبت سے شاہد آفریدی سے کسی قسم کے تعلق کا سوال کیا گیا۔اس حوالے سے عائشہ آفریدی نے کہا کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، مجھ سے کہیں بھی لوگ ملتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی کمنٹس میں مجھ سے یہی سوال کیا جاتا ہے کہ کہیں میں آفریدی کی رشتے دار تو نہیں جس پر میں یہی بتاتی ہوں کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں میں عائشہ آفریدی ہوں۔عائشہ آفریدی نے کہا کہ میری فیملی پٹھان ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پورے خاندان میں شوبز سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی شوبز میں آنے کیلئے بڑی مشکل سے گھر والوں کو منانا پڑا لیکن مجھے گھر میں اداکارہ ہونے کی حیثیت سے بہت زیادہ اہمیت نہیں ملتی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]