مسلم عالم کو آخر وقت پر صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے مقررین کی فہرست سے نکال دیا گیا


واشنگٹن ، ڈی سی( آواز نیوز) صدر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں مقررین کی فہرست سے اچانک مسلم عالم کا نام مقررین کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ کربلا سینٹر ، ڈیٹرائٹ، (مشی گن) کے سربراہ اور شعیہ عالم امام ہاشم الحسینی کا نام ان مذہبی پیشواؤں میں شامل تھا جنہیں حلف برداری سے اسلام کی نمائندگی کرنا تھی۔ یہودی اور عیسائی مذہبی پیشواؤں نے دعا کی مگر ہاشم الحسینی کو خطاب کی دعوت نہیں دی گئی۔ صدارتی کمیٹی کی جانب سے مسلم عالم کو خطاب کی دعوت نہ دینے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ خیال کیا جاتا ہے ہاشم الحسینی کے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم ماننے سے انکار کی وجہ سے آخری لمحات میں مقررین کی فہرست سے ان کا نام نکالا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں