ناز شاہ کو الیکشن میں ہراساں کرنے والے شخص کو سزا

لندن: (ویب ڈیسک) بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ناز شاہ کو ہراساں کرنے پر ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا، ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نازشاہ نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں