ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلا دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کھیلنے سے انکار کیا، بی پی ایل کے رواں سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا دوسری مرتبہ تنازع ہوا ہے۔واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم شامل ہیں، ان کے علاوہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل شامل بھی میچ کا بائیکاٹ کرنے والوں کا حصہ ہیں۔دربار راجشاہی نے گزشتہ روز رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقامی بیٹرز کے ساتھ کھیلا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر تمام مقامی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]