مرشد آباد: (ویب ڈیسک) بستر آرام اور نیند کیلئے استعمال ہوتا ہے، لیکن ایک شخص نے اس کو ایک موبائل کار میں بدل دیا ہے جو سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیگر گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ایک دلچسپ اور عجیب واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں مغربی بنگال مرشدآباد کے ایک شخص نے بستر کو ایک تیز رفتار گاڑی میں تبدیل کر دیا ہے، اس’بیڈ کار‘ ہائبریڈ کو اس شخص نے ایک سال سے زیادہ کی محنت اور 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد بنایا تھا۔اس میں سٹیرنگ، بریکس اور ریئر ویو مررز بھی شامل ہیں، اس بستر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چار پہیوں پر ہے اور اس میں ایک آرام دہ میٹرس، تکیے اور رنگین بیڈ شیٹ بھی ہے جو لوگوں کیلئے نہایت دلچسپی کا باعث ہے۔
