شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا۔دنیائے کرکٹ میں طوفانی سپیڈ اور تباہ کن یارکرز کی بدولت معروف شان ٹیٹ کنگز کے نوجوان پیسرز کو اپنے تجربے سے مستفید کریں گے، وہ 2016 میں پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل کھیل بھی چکے ہیں۔گزشتہ سیزن میں شان ٹیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ افغانستان اور پاکستان کے باؤلنگ کوچ بھی رہے ہیں۔اپنے عہد کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار ہونے والے شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 95 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں، 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شاندار فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔پروفیشنل کرکٹ میں 598 وکٹیں شان ٹیٹ کے نام ہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہو گئے اور دنیا بھر میں کئی نوجوان فاسٹ باؤلرز کی صلاحیتوں کو نکھار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں