نئی دہلی: (ویب ڈیسک) آپ نے دنیا بھر میں طرح طرح کے مشغلے دیکھے ہوں گے، لیکن بھارت کی لڑکی کا انوکھا ہی مشغلہ ہے۔بھارت میں ایک لڑکی کو مچھر مارنے کا ایسا شوق چڑھا ہے کہ وہ نہ صرف مچھر مارتی ہے بلکہ ہر ایک کا باقاعدہ ریکارڈ بھی رکھتی ہے، یہ دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر آکانکشا راوت نے شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی بہن کے اس انوکھے شوق سے پردہ اٹھایا۔
