پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے، انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان ہیں، طلال چوہدری

فیصل آباد (آواز نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، حج اور عمرہ کرنے والے حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا مؤقف واضع ہے، سب سے زیادہ فلسطینی پاکستان میں آکر پڑھ رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے، فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فوڈ چین میں 99 فیصد مسلمان کام کرتے ہیں، فوڈ چین کا بیشتر منافع پاکستان میں ہی رہ جاتا ہے، عمرہ کرنے والے اور حجاج بھی انہی فوڈ چینز سے کھانا خریدتے ہیں۔وزیرمملکت داخلہ نے کہا تجاویزآچکی ہیں، وفاق نےجب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کوآن بورڈ لےگی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے،پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملکی سیکیورٹی سےمتعلق اہم اجلاس میں شریک نہیں تھی، دہشتگردی کےسب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، کےپی حکومت دہشتگردی پرقابو پانےکی بجائےجرگہ سےمتعلق واویلا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےصوبائی حکومت کو افغانستان سےتعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےقبائلی عمائدین،علماء اور تاجروں کا جرگہ افغانستان بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں