عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں 33 سالہ کار سیلزمین ایلگزینڈر اور 28 سالہ بیوٹیشن وکٹوریا ایک ساتھ رہتے ہیں اور جھگڑے معمول کی بات ہیں یہاں تک کہ صرف ایک ہفتے میں نو بار دونوں ایک دوسرے کو بریک اپ کی دھمکیاں دیتے ہیں اور گھر سے نکل جاتے تھے،ویلنٹائن ڈے سے قبل وکٹوریا نے ایلگزینڈر کو ایک بار پھر بریک اپ کی دھمکی دی جس پر اس نے کچھ ایسا کرنے کا سوچا جس سے نہ تو کوئی جھگڑا ہو اور نہ بریک اپ کا خدشہ ہو۔ ایلگزینڈر نے اپنے ایک ہاتھ کو اپنی ساتھی کے ایک ہاتھ سے ہتھکڑی میں جکڑ دیا۔ہتھکڑی میں ایک دوسرے کے ہاتھ کو جکڑے ایک ماہ ہوگئے ہیں اور دونوں کا ارداہ ہے کہ کم از کم تین ماہ تک دونوں اسی طرح ایک ساتھ رہیں گے۔ وہ ساتھ شاپنگ پر جاتے ہیں، گھر کا کام کاج کرتے ہیں اور تفریح کے لیے بھی جاتے ہیں۔جوڑے نے ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسائل کو نئے سرے سے حل کرنا سیکھ لیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]