پاکستان سپر لیگ 6 کو کورونا وائرس کیسز سامنے آنے پر ملتوی کردیا گیا تھا، بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے تحقیقاتی پینل اپنی رپورٹ 31 مارچ کو پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو دے گا۔ بورڈ کے میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر سہیل سلیم پہلے ہی ذمہ داری سے الگ ہوچکے ہیں۔تاہم آل راؤنڈر محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ بورڈ بھی اس معاملے میں اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے، ایک پاکستانی اور کرکٹر ہونے کے ناطے ہم نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلیے اپنا کردار ادا کیا ہے، آپ اسے مس منیجمنٹ یا بری منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں، جس طرح لوگ چھوٹی چیزوں کا کریڈٹ لیتے اسی طرح انھیں اس طرح کے بڑے واقعات کی بھی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے، سب چیزوں کی ذمہ داری صرف ایک شخص پر ڈالنا درست نہیں، ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اس سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی ہے، ذاتی طور پر مجھے کافی مایوسی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، مجھے امید ہے کہ آئندہ زیادہ بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ایسا پھر نہ ہو۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]