آئینی ترمیمی بل میں گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے اور سینیٹ الیکشن کے ووٹ کو قابل شناخت بنانے کی تجویز دی جائے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ آئینی ترمیمی پیکج پر تجاویز کے لیے اسپیکر اسد قیصر پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے ۔حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیمی بل میں گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے، سینیٹ الیکشن کے ووٹ کو قابل شناخت بنانے، اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینا شامل ہے۔تجویز کے مطابق اوورسیز پاکستانی کو الیکشن جیتنے کے بعد حلف سے پہلے دوہری شہریت ترک کرنا ہوگی۔مجوزہ ترمیم کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ حاصل ہوگا، وہاں کے منتخب نمائندوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ملے گی، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]