منوج واجپائی اور کنگنا نے بہترین اداکار واداکارہ کا قومی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کی وجہ سے بھارت کے 67ویں نیشنل ایوارڈز کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی جو بھارتی وزارت اطلاعات کی جانب سے آج منعقد کی گئی اور اس میں بہترین فنکاروں سمیت بہترین فلمز کے ایوارڈز بھی دیے گئے۔بھارتی حکومت کی جانب سے اداکار منوج واجپائی کو بہترین اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کو یہ ایوارڈ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھونسلے‘ میں ان کی جاندار اداکاری کے لیے دیا گیا۔بھارتی حکومت نے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ کنگنا رناوت کو دیا۔ انہیں یہ ایوارڈ دو فلموں کے لیے دیا گیا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مانیکرنیکا؛ دی کوئین آف جھانسی‘‘ اور 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پنگا‘‘ میں کنگنا کی جاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔دوسری جانب آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی میں ریلیز ہونے والی ان کی آخری فلم ’’چھچھورے‘‘ بہترین فلم کا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں اداکار ورون شرما بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں