وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی APAG کے صدر علی رشید سے ملاقات ، پاکستانی کمیونٹی اور کشمیر کاز کے لئے خدمات کا اعتراف

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ( APAG) کے صدر علی رشید جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات کی ہے. پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر خارجہ کے چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات کی دعوت وزیر خارجہ نے دی تھی جس کے دوران پاک امریکہ تعلقات اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے حوالے سے متعدد ایشوز پر بات چیت ہوئی.کشمیر ایشو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. شاہ محمود قریشی نے مختصر عرصہ میں APAG کی متاثر کن خدمات اور کارکردگی کو سراہا.خاص طور سے کووڈ 19 کے دوران کے دوران گروپ کی انسانی خدمات کی بےحد تعریف کی.وزیر خارجہ نے نیویارک سٹیٹ اسمبلی سے کشمیر کے حق میں قرارداد کی منظوری کو APAG کا کشمیر کاز کے لئے ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ہے. علی رشید نے اس موقع پر وزیر خارجہ کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی سے ملنے والی سائیٹیشن بھی پیش کی. واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی نے اس سال 5 فروری کو نیویارک سٹیٹ میں “ یوم کشمیر” قرار دیا تھا.علی رشید نے گزشتہ سال وزیر خارجہ کی طرف سے کووڈ کے دوران خدمات کے اعتراف پر خصوصی اعزاز دئے جانے ہر وزیر خارجہ اور حکومت پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں