راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی وعلاقائی اور اندرونی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں نئے ضم ہونیوالے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورتحال پرغور کیا گیا اور پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی طرف سے جنگ بندی پراتفاق کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں اندرونی سلامتی کی صورتحال بشمول کورونا کی تیسری لہر کا جائزہ لیا گیا اور مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا جب کہ کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھر پور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا گیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]