افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ، 10 اہلکار ہلاک

زابل: افغانستان میں طالبان کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ زابل میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، طالبان نے پہلے کار بم دھماکا کیا جس کے بعد طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔صوبائل کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں یہ واحد فوجی بیس ہے جہاں 200 کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ علاقے میں ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے ابھی تک طالبان کے حملے سے متعلق بیان جاری نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں