لاہور: بابر اعظم نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں، تینوں پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ میں سخت محنت اور یکسوئی سے اپنا مقام برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا،ویوین رچرڈز نے جنوری1984 سے اکتوبر1988 جبکہ ویرات کوہلی نے 1258 روز تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی، میں بھی اپنی حکمرانی طویل کرنے کی کوشش کروں گا۔بابر اعظم نے کہاکہ میں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست رہ چکا، اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان طویل فارمیٹ ہی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں فی الحال ان لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں،میرے قومی ٹیم کے قیادت سنبھالنے کے 18 ماہ بعد پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک بن گیا جس نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر دوسری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]