ریاض: سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی گئی۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔اس حوالے سے سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں کیوں کہ ٹرائل میں فائزر کی کورونا ویکسین کا حمل میں بے ضرر ہونا ثابت ہوگیا ہے۔گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے بھی ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں کو بھی فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ایسی خواتین جو حاملہ ہونے کے لیے علاج کروا رہی ہیں انہیں بھی ویکسین لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ ہدایت پاکستان میں دستیاب چین اور روس کی کورونا ویکسینز ’’سائینو فارم، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک وی‘‘ سے متعلق ہے کیوں کہ ان ویکسنز کے حاملہ خواتین پر ٹرائل موجود نہیں۔قبل ازیں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں 35 ہزار حاملہ خواتین پر فائزر اور میڈورنا کی کورونا ویکسین استعمال کرائی گئیں جس کے دوران ان ویکسنز کے حاملہ خواتین میں محفوظ ہونے کے سائنسی شواہد ملے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]