جنسی استحصال کے الزامات :سکاٹ سٹرنگر کے لئے مئیر کا الیکشن لڑنا مشکل ہوگیا

نیویارک ( آواز رپورٹ)جنسی ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے نیویارک سٹی کے کمپٹرولر سکاٹ سٹرنگر پر نیویارک سٹی کے مئیر کی دوڑ سے الگ ہونے کے لئے دباو بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ(28اپریل) کے روز جین کم(Jean Kim)نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سکاٹ سٹرنگر نے 2001 میں متعدد بار ان کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی انکی مرضی کے بغیر انکے مخصوص اعضاء جنسی طور پر ہاتھ لگایا اور ان سے ہم بستری کی خواہش ظاہر کی. جین کم نے الزامات ایک پریس کانفرنس کے دوران لگایا.کم کے مطابق جنسی چھیڑ چھاڑ اس وقت کی گئی جب سکاٹ سٹرنگر پبلک ایڈووکیٹ کے لئے الیکشن لڑ رہے تھے. سکاٹ سٹرنگر نے کم جین کے الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا دونوں کی مرضی سے ہوا اور یہ کہ انہوں نے کبھی بھی مس جین کو ان مرضی کے بغیر جنسی تعلقات پر مجبور نہیں کیا.جین کم کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلا معاوضہ مسٹر سکاٹ کی الیکشن مہم میں بلا معاوضہ انٹرن کے طور پر کام کیا جو بحیثیت طالبہ انکے کالج کے اسائنمنٹ کے لئے ضروری تھا. اسکاٹ سٹرنگر کے مدمقابل مئیر کے لئے امیدواروں نے فوری طور پر ان سے اس دوڑ سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے.مسٹر سکاٹ ایک سخت حریف کے طور سے دیکھے جارہے ہیں. اسی دوران نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈی بلازیو نے اٹارنی جنرل لتیشھا جیمز سے سکاٹ سٹرنگر کے خلاف الزامات کی تحقیات کا مطالبہ کردیا ہے.سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنسی الزامات کے بعد سکاٹ سٹرنگر کے لئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگیا ہے.اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کسی بھی وقت الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیں کیونکہ موجودہ حالات میں انکے لئے ووٹرز کو قائل کرنا مشکل ہوگا.سکاٹ سٹرنگر خود کو خواتین کے حقوق کا چیمپئن قرار دیتے ہیں. جس پر جین کم کا کہنا ہے کہ وہ سب کچھ بھلا چکی تھیں لیکن ان دنوں روزانہ ٹی وی پر جب سکاٹ کو یہ کہتے سنتی ہیں وہ خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں تو ان کا خون کھول اٹھتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں