سلمان خان کورونا متاثرین کے لیے مسیحا بن کر سامنے آگئے

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے کورونا متاثرین کی مدد کرکے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کردی۔بھارت اس وقت کورونا وائرس کی بدترین لہر سے گزررہا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور تقریباً 3 ہزار کے قریب ہلاکتیں بھی ہورہی ہیں جب کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی جانیں بچانیں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ایسے میں بالی ووڈ کے سلطان کورونا متاثرین کے لیے مسیحا بن کر سامنے آگئے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار ان دنوں بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کے دوران لوگوں کی نہ صرف مدد کررہے ہیں بلکہ ان کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کررہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں گھر پر رہنے کی ہدایات بھی دے رہے ہیں۔سلومیاں نے حال ہی کورونا وائرس سے نمبردآزما تقریباً 5 ہزار فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی ریاست کارناٹکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کے بیٹے کو نہ صرف راشن فراہم کیا بلکہ اس کی تعلیم سے جڑی ضروری اشیا بھی فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں