واشنگٹن: غزہ میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اب جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، مصری حکام نے حماس کی قیادت سے مذاکرات کیے ہیں جب کہ اسرائیلی نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے فوجی اہداف حاصل کرلیے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے امریکا، مصر اور قطر سمیت دیگر یورپی ممالک اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ان ممالک کی جانب سے غزہ کی خراب صورتحال کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور حماس کی قیادت پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔
امریکی حکام کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو حالیہ ہفتے کے دوران ہی سیز فائر کی امید ہے کیوں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی بھی قسم کا تصادم ایک بار پھر اس نازک صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد چوتھی بار اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا تاہم اس بار امریکی صدر نے جنگ بندی سے متعلق سخت موقف اپنایا اور دن کے اختتام تک کشیدگی میں واضح کمی پر زور دیا۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا